منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب اور قطر کا تنازعہ،پاکستان کس کے ساتھ ہے؟پالیسی کا اعلان کردیاگیا

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے خلیج تنازع کے دوران اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ذاتی حیثیت میں اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی میں گئے ہیں اور انہیں سرکاری طور پر نہیں بھجوایا گیا۔ بدھ کو سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نزہت صادق کی زیر صدارت ہوا

جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سعودی عرب اور قطر تنازع پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے حکومت سے سعودی عرب اور قطر کشیدگی کے معاملے پر غیر جانبدارانہ مصالحتی کردار ادا کرنے کی سفارش کی۔کمیٹی کے چیئرمین نزہت صادق نے بتایا کہ تنازع کے حل کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے علاوہ امیر قطر سے بھی بات ہوئی ہے۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے مشرق وسطیٰ بالخصوص سعودی عرب۔قطر تنازع پر بات کرتے ہوئے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان ٗقطر ٗسعودی تنازع میں غیرجانبدارانہ پالیسی پر کاربند ہے۔انہوں نے کہاکہ یمن ٗسعودی عرب تنازع پر منظور ہونے والی پارلیمانی قرارداد، موجودہ خلیجی بحران میں پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر کریم خواجہ نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو رضاکارانہ طور پر واپس آجانا چاہیے ٗسعودی عرب اگر اس طرح بھرتیاں کرے گا تو ایران بھی ایسا کریگا۔انہوں نے کہاکہ وہ خلیجی بحران میں پاکستان کے کردار سے مطمئن نہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ راحیل شریف کو واپس بلانے سے پاک ٗسعودی عرب تعلقات خراب ہوں گے ٗپاکستان کا 50 فیصد زرمبادلہ خلیجی ممالک سے آتا ہے اور پاکستان اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

قانون سازوں کے خدشات پر سرتاج عزیز نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے مسئلے میں مداخلت نہیں کرے گا۔کمیٹی کی چیرپرسن نزہت صادق نے کہا کہ پاکستان نے سعودی قطر تنازع میں مصالحتی کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کی سعودی شاہ سلمان اور امیر قطر تمیم بن حماد الثانی سے فون پر بات چیت ہوئی ہے۔سینیٹ کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہ کر مصالحتی کردار ادا کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…