پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا ترکی میں پرتپاک خیر مقدم،پاک ترک افواج نے بڑا فیصلہ کرلیا،زبردست اعلان

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /انقرہ(آئی این پی )پاکستان اور ترکی کی عسکری قیادت نے کثیر الجہتی دفاعی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی کاپاکستان کے عوام کے دلوں میں خصوصی مقام ہے ، ترکی کی عسکری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو قابل ستائش قراردے دیا ۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور بابائے ترک قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کی چادرچڑھائی اور وہاں رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ۔ آرمی چیف نے ترکی کی لینڈ فورس کے ہیڈکوارٹر زکا بھی دورہ کیا جہاں لینڈ فورس کے کمانڈر جنرل صالح ذکی کولیک نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترک لیڈر فورس کے ہیڈ کوآرٹر کے دورہ کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو ترکی کی بری افواج ، ان کے تربیت ، دفاعی پیداوار اور امن آپریشنز کے علاوہ خطے کی سلامتی کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ترکی بڑے اعزاز لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا ۔ اس حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ عظیم اعزاز دیا گیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے دل میں ترکی کیلئے خصوصی مقام ہے ۔ انہوں نے ملنے والا ایوارڈ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے شہداء کے نام وقف کردیا ۔

بعدازاں ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی آکار سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی سلامتی ، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے امن واستحکام کیلئے کردارسمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے کثیر الجہتی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ۔ ترکی کی عسکری قیادت نے دہشتگردی ، امن آپریشنز اور فساد زدہ علاقوں میں استحکام کیلئے کردار ادا کرنے پر پاک فوج کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…