لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار صحافتی تنظیموں کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ معلومات کی فراہمی ہر شہری
کا بنیادی حق ہے لیکن ائیر پورٹ پر میڈیا کی کوریج پر پابندی عائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کوریج سے روکنا آزادی صفحات پر پابندی کے مترادف ہے لہذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ائیر پورٹ پر میڈیا کوریج کی پا بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔