کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستانی جے ایف17حرکت میں آگئے،ایرانی طیارہ مارگرایا، تفصیلات کے مطابق ایک ایرانی ڈرون طیارے کو پاکستان کے جے ایف 17طیارے نے پنجگور بلوچستان کے علاقے میں پینتالیس کلو میٹراندر داخل ہونے پر مارگرایا،بتایاگیا ہے کہ پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے ،واضح رہے کہ
پاکستان اورایران کی 900کلو میٹر سرحد ہے ، اتوار کے روز ایرانی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں مارٹر گولے بھی برسائے گئے تھے لیکن تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں،پاکستان نے اپنے علاقے میں ایرانی ڈرون طیارے کی دراندازی پر ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔