اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے صبر کاپیمانہ لبریز،آرمی چیف کی ہدایت پر پاک افغان سرحد پر بڑاقدم اُٹھالیاگیا

datetime 20  جون‬‮  2017 |

راولپنڈی(این این آئی )ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں آرمی چیف کی ہدایات پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا مرحلہ وار عمل شروع ہو چکا ہے، ایک محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور پائیدار امن واستحکام کیلئے انتہائی مربوط بارڈر سیکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پرمکمل پاک افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کا مرحلہ وار عمل شروع ہو چکا ہے ۔

پہلے مرحلے میں باجوڑ مہمند اور خیر ایجنسی کے علاقوں میں افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگائی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت باقی علاقوں میں باڑ لگائی جائیگی۔ باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی اور ایف سی خیبر پختونخوا نئے قلعے اور سرحدی چوکیاں بھی قائم کر رہے ہیں تاکہ نگرانی اور حفاظت پذیری کو بڑھایا جا سکے ۔ بیان کے مطابق ایک محفوظ پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اور پائیدار امن واستحکام کیلئے انتہائی مربوط بارڈر سیکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…