اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹر نہال ہاشمی نے شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جواب میں کہا گیا ہے کہ تقریر کو غلط اندار میں پیش کیا گیا، میرے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس واپس لیا جائے اور فوجداری مقدمات ختم کیے جائیں ،تقریر کا حصہ سیاق وسباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا، سیاسی مخالفین نے تقریر کی بنیاد پر بیانات دیئے میرے خلاف ہونے والی سازش کی تحقیقات کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی نے
شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جواب میں کہا گیا ہے کہ تقریر کو غلط اندار میں پیش کیا گیا۔ میرے خلاف ہونے والی سازش کی تحقیقات کی جائیں۔ میرے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس واپس لیا جائے اور فوجداری مقدمات ختم کیے جائیں ۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ 30سال سے وکالت کررہا ہوں اور سینٹ کا کارکن ہوں ۔عدلیہ بحالی کے لیے کئی تحاریک میں حصہ لیا۔تقریر کا حصہ سیاق وسباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا۔سیاسی مخالفین نے تقریر کی بنیاد پر بیانات دیئے۔