اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کے گھر پر راکٹ حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

datetime 19  جون‬‮  2017 |

خضدار(آن لائن)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڑھ میں سابق وزیراعلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر کے باہر ایک راکٹ آکر گرا، جس کے نتیجے میں گھر کا مرکزی دروازہ بری طرح متاثر ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق راکٹ علی الصبح نامعلوم مقام سے فائر کیا گیا۔ وڑھ کے ایس ایچ او عبداللہ بلوچ نے بتایا کہ راکٹ سردار اختر مینگل کے گھر کے مرکزی دروازے کے قریب

آکر پھٹا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔جس وقت راکٹ حملہ کیا گیا، سردار عطا اللہ مینگل اور سردار اختر مینگل گھر میں موجود نہیں تھے۔ایس ایچ او کے مطابق سردار اختر ملک ان دنوں ملک سے باہر ہیں جبکہ سردار عطااللہ مینگل وڑھ سے باہر گئے ہوئے ہیں۔تاہم واقعے کے وقت سردار مینگل کے گارڈ اور دیگر عملہ گھر کے اندر ہی موجود تھا۔واقعے کے بعد قلات ڈویژن کے کمشنر محمد غلزئی، ایف سی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل فضل رسول قادری، خضدار رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد ظفر علی، ڈسٹرکٹ پولیس افسرعبدالرف باریچ اور دیگر افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔راکٹ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔سردار اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں، جو 90 کی دہائی میں وزیراعظم نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں وزیرِ اعلی بلوچستان رہے۔گیارہ مئی 2013 کے عام انتخابات میں وہ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ان کا آبائی علاقہ وڑھ ہے جہاں سے انہوں نے کامیابی حاصل کی، واضح رہے کہ وڑھ اور خضدار بلوچستان کے حساس ترین علاقوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…