اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے 400 سے زائد درآمدی اشیا مہنگی کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کیلئے ان اشیا پر عائد ریگولیٹری کی شرح میں 5 فیصد اضافے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فنانس بل بھی صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھجوایا جاچکا ہے اورصدر کے دستخط کے بعد آئندہ ہفتے ہی اس فنانس بل کو ایکٹ بننے پر لاگو کردیا جائیگا اورتوقع ہے کہ آئندہ ہفتے ہی ان
400 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔