لاہور (آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کسی کی خواہش پر استعفی نہیں دیں گے۔ان خیالا ت کااظہاانہوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواہشات سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا بلکہ عوام کی محبت اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنا جا سکتا ہے، وزیراعظم نواز شریف کسی کی خواہش پر استعفی نہیں دیں گے۔
عمران مجھے اسپیکر کے بجائے ایاز صادق کہہ لیں لیکن ایوان میں ضرور آئیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں وہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے راستے بند نہیں ہو رہے بلکہ راستے ان لوگوں کے لئے بند ہو رہے ہیں جو اسلام آباد کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں۔