منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی امداد بند،کڑی پابندیاں،امریکہ نے بالاخر بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پاکستان کو دی جانے والی امداد کا بین الایجنسی جائزہ لے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ریمارکس رواں ہفتے امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کی بجٹ سنوائی کے دوران سامنے آئے جس سے ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان کے حوالے سے خیالات منظر عام پر آگئے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 6 ماہ قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے خاموش رہی ہے۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کے اعلان اور امریکی قانون سازوں کے تبصروں کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی امداد پر نظر ثانی کرنے سے کم ہوتی امریکی امداد مزید کم ہوجائے گی۔کانگریس کے دو ریپبلکن نمائندگان ڈانا روہرابچر اور ٹیڈ پو نے ذیلی کمیٹی برائے دہشت گردی، عدم پھیلا اور تجارت کی سماعت کے دوران بھی اسی طرح کے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ امریکا پاکستان کو ہتھیار فروخت کرنا بند کرے اور پاکستان کو ایک دہشت گردی کا کفیل ملک قرار دے۔ڈانا روہرابچر نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی قید اور پاکستانی خفیہ ایجنسی کے افغان طالبان سے مبینہ تعلقات پر سیکریٹری اسٹیٹ کے سامنے اپنا من پسند سوال اٹھایا کہ ہم پاکستان کو اب تک امداد کیوں فراہم کر رہے ہیں؟دونوں ریپبلکن نمائندے اکثر وبیشتر ان سماعتوں کے دوران پاکستان کو بدنام کرتے رہے ہیں، تاہم امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کی جانب سے سامنے آنے والا رد عمل غیر متوقع تھا کیونکہ وہ اکثر اس طرح کے سوالات کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے حوالے سے پالیسی کا بین الایجنسی جائزہ لے رہے ہیں اور یہ چند تحفظات میں سے ایک ہے جبکہ امریکی صدر نے پاکستان کے لیے امریکی فنڈنگ اور امداد کی سطح کے بارے میں سوال کیا ہے، لیکن اس معاملے پر نظر ثانی کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کو بہتر جانتے ہیں اور سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ مل کر امریکا نے افغانستان میں بائیدار امن کی بحالی جیسے مسائل سمیت حل کرنے کے ساتھ انڈو پیسفک خطے میں استحکام بھی حاصل کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات بہت پیچیدہ ہیں لیکن آپ کے خدشات بھی با وجہ ہیں۔ریپبلکن رکن ڈانا روہرابچر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے کو حقیقت پسندانہ نقطہ نظر سے دیکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ معاملات چلا رہے ہوں جو آپ کے ساتھ دوغلی پالیسی کے تحت چلتے ہوں تو ان کے خلاف ایسا فیصلہ کرنا کڑوا گھونٹ پینے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں جن بھی لوگوں سے آج تک ملا ہوں انہوں نے پاکستان کو اس خطے میں دہشت گرد کفیل ملک قرار دیا ہے’۔ڈانا روہرابچر نے امریکا کو افغانستان میں درپیش مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ اگر ہم افغانستان میں کامیاب نہیں ہوتے تو اس کی وجہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہوگی۔

سیکریٹری اسٹیٹ نے کانگریس کو بتایا کہ امریکا کی افغان پالیسی پر نظر ثانی کی جارہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان کے تناظر میں ایک دوسرے کے بغیر کام نہیں کیا جا سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جن احکامات کی پیروی کی جارہی ہے وہ ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹیڈ پو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کھیل رہا ہے، امریکا پاکستان کو پیسہ دیتا ہے اور وہ پیسہ آخر میں افغانستان میں موجود طالبان تک پہنچتا ہے جو امریکیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں،

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اب امریکا کا ایک بھی پیسہ نہیں ملنا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا کفیل ملک قرار دے دینا چاہیے اور اسے اہم غیر نیٹو اتحادی کے درجہ سے بھی ہٹا دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو فوجی امداد کے علاوہ 50 کروڑ امریکی ڈالر بھی سالانہ حاصل ہوتے ہیں۔ٹیڈ پو کا کہنا تھا کہ انھوں نے سیکریٹری کا بیان سنا ہے، لیکن وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ‘انہوں نے جس کا تذکرہ کیا ہے، کیا اس میں سے کوئی آپشن زیر غور آسکتا ہے؟’

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…