اسلام آباد (آن لائن) پانامہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا بیان قلمبندکرنے کیلئے قطر جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی‘ میڈیارپور ٹس کے مطابق جے آئی ٹی کے قطر جانے سے متعلق خط کی خبریں بے بنیاد ہیں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو اس حوالے سے کوئی خط نہیں لکھا اس حوالے سے خبریں مفروضوں پر مبنی ہیں جے آئی ٹی ارکان کے قطر جانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے
آئی ٹی کو تحقیقات سے متعلق واضح ہدایات ہیں جے آئی ٹی کسی سے بھی اور کہیں بھی تفتیش کر سکتی ہے اس کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔