جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی نااہلی،نیا وزیراعظم،اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر عہدیدار نے کہا اگر سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کیا تو پارٹی نئے انتخابات کی طرف جانے کے بجائے آئندہ عام انتخابات تک نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔ قبل از وقت انتخابات کا آپشن جماعت میں پسندیدہ نہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے

اور ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم کا کہنا تھا ایسا کوئی خاندان ملک میںہے جس کی تین نسلوں کا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو جبکہ مشرف کی آمریت نے ہمارا بے دردی سے احتساب کیا اور ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا تھا۔ آج پھر ہم نے اپنی حکومت میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اس کے باوجود مخالفین جتنے جتن کر لیں الزام لگا لیں ناکام و نا مراد ہوں گے۔ادھر وزیراعظم نواز شریف کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جے آئی ٹی کے روبرو کل پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی نے انہیں ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے حدیبیہ پیپر ملز کے حوالے سے سوالات کیے جائیں گے۔پاناما جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔ کیپٹن صفدر کو پیشی کے سمن موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ مرتبہ جبکہ حسن نواز بھی دو دفعہ جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔جبکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اب اسلام آبادپہنچ گئے ہیں اورسمن ملنے کے ساتھ جاری ہدایات کے مطابق وہ متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لائے ہیں اورکل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…