جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم نوازشریف کی خاندان سمیت بیرون ملک روانگی،تیاریاں مکمل،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 16  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شریف فیملی کی خاندان سمیت بیرون ملک روانگی،تیاریاں مکمل،تفصیلات منظر عام پر آگئیں، وزیراعظم کی اتوار کو اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعدشریف خاندان سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ عمرہ ادائیگی اور رمضان کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزارنے کیلئے

اتوار کو ممکنہ طور پر سعودی عرب جائیں گے۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ نجی ہے جو دو ہفتوں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔ عید کے بعد وزیراعظم لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجوایشن کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے جس کے بعد وہ وطن واپس لوٹیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم محمد نواز شریف کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جے آئی ٹی کو ایک درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں رواں ہفتے کے دوران ہی جے آئی ٹی میں پیشی کا موقع فراہم کیا جائے کیونکہ اگلے ہفتے انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں حجاز مقدس جانے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں 24جون کی بجائے رواں ہفتے (جمعہ‘ ہفتہ ‘ اتوار) کو طلب کر لیا جائے تاکہ جے آئی ٹی کا تفتیشی عمل تاخیر کا شکار نہ ہو۔۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں وزیراعظم نوازشریف ،حسین نواز،حسن نوازاپنے بیانات ریکارڈکراچکے ہیں جبکہ ہفتہ کےروزوزیراعلی پنجاب شہبازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے اوراپنابیان ریکارڈکرائیں گے ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…