اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

نواز شریف بھولے ہیں،میں وزیر اعظم ہوتا تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوتا، خورشید شاہ

datetime 16  جون‬‮  2017 |

کراچی (آن لائن)اپوزیشن لیڈر شید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بھولے آدمی ہیں اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوتا وزیر اعظم کے پاس کوئی سچائی نہیں جے آئی ٹی کا قطر جانا اسکے وقار کے منافی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب کبھی کبھی کسی کو بھولا بنانے کیلئے بھولے بن جاتے ہیں

لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے لگا کہ نوازشریف کے پاس سچائی نہیں ہے نواز شریف کو لکھ کے دیا گیا کہ یہی پرھنا ہے یہی سچائی ہے انہوں نے کہا کہ پتہ ہے کٹھ پتلیوں کے ناچ کون نچا رہا ہے آئنہ دکھانے پر نواز شریف ڈرگئے تھے نواز شریف اچھی طرح کٹھ پتلیون کے ناچ کو جانتے ہیں اور ان کو یہ بھی پتہ ہے کہ کون کٹھ پتلیوں کے ناچ نچا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتو سب ختم ہوجاتا ہے اگر نواز شریف نے کچھ نہیں کیا تو اسمبلی میں وضاحتیں کیوں دیں انہوں نے کہا وزیر اعظم کو فلیٹس کی منی ٹریل دینی ہے کلثوم نواز نے کہا فلیٹس 1995میں خریدے چوہدری نثار نے بھی فلیٹ سے متعلق بات کی تھی انہوں نے مزید کہا کہ عوامی عدالت میں جانے کی صرف باتیں ہیں اگر نواز شریف واقعی سچے ہیں تو اعلان کریں اور الیکشن کرائیں نیشنل اسمبلی کی تحلیل کا صوبائی اسمبلی پر اطلاق نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…