ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی ایل او سی سما ہنی سیکٹر پر شدید فائرنگ و گولہ باری، خاتون سمیت تین افراد زخمی

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سما  ہنی (آئی این پی) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن سما  ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں بنڈالہ ، ڈل کھمباہ ، میلہ اور کوٹلی گوجراں پر شدید فائرنگ و گولہ باری، ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ،  پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی ، تفصیلات کے مطابق سما  ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں بنڈالہ ، کھمباہ میلہ اور کوٹلی گوجراں پر بھارتی فوج کی طرف سے شدید ترین گولہ باری کی گئی  جس سے بنڈالہ کے مقم پر نجمہ بی بی  زوجہ منظور حسین سر پر شیل لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں میرپور ریفر کر دیا گیا ادھر میلہ کھمباہ میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے محمد سلیمان ولد نذر حسین عمر 55سال اور قربان حسین ولد سید محمد عمر 45سال بھی زخمی ہو گئے ہیں انڈین گولہ باری  کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے  دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں جبکہ دشمن کے مورچوں کو شدید نقصان پہنچایا بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ آئے روز جاری ہے اور بھارت تما م حدود و قیود پھلانگتے ہوئے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کئے ہوئے ہے کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگ جہاں پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹے ہوئے ہیں وہاں عالمی دنیا سے بھارتی جنگی جنون اور انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…