منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کی دھمکی آمیز تقریر پر نہال ہاشمی کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت

datetime 16  جون‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے دھمکی آمیز تقریر پر نہال ہاشمی کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔جمعہ کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے تحقیقات کے لئے قائم خصوصی بینچ نے نہال ہاشمی کی جانب سے دھمکی آمیز تقریر پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ نہال ہاشمی اپنے وکیل حشمت حبیب کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت کی جانب سے

نہال ہاشمی سے تقریر پر جواب طلب کیا گیا تو ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے خلاف نہ تو کوئی بیان ہے نہ کوئی درخواست ہم جواب کس کا دیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے 28 مئی کو نہال ہاشمی کی جانب سے کی جانے والی تقریر کا متن مانگ لیاجس پر اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا نہال ہاشمی کو نہیں پتا کہ انہوں نے کیا بولا ہے۔ ٹی وی چینلز،وٹس ایپ گوگل، ہرجگہ پر آپ کی تقریر موجود ہے اور آپ عدالت سے تقریر کا متن مانگ رہے ہیں ۔ اس موقع پر جسٹس عظمت نے کہا کہ پہلی سماعت پر آپ نے تقریر کا متن کیوں نہیں مانگا؟ جس پر نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب نے کہاکہ دوسری سماعت پر نہال ہاشمی نے وکیل کرنے کی استدعا کی جبکہ اٹارنی جنرل کی جانب سے تقریر کا متن عدالت میں جمع کرایا گیا تھا۔ میرے پاس تقریر کا متن نہیں متن کو دیکھ کر جواب داخل کرائیں گے۔نہال ہاشمی کے وکیل کی استدعا پر خصوصی بینچ نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورا کرنے لئے نہال ہاشمی کو آخری موقع دے رہے ہیں اگلے جمعے تک اپناجواب داخل کرائیں ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…