راولپنڈی (آن لائن) پولیس نے چک بیلی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق راولپں ڈی کے علاقے چک بیلی میں دہشتگرد گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد فرار ہوتے وقت 3 دستی بم اور دیگر بارودی مواد چھوڑ کر فرار ہوئے، بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے
جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں بھی رینجرز اور قانون نافذوالے ادارے کے اہلکاروں نے یوم علی کے موقع پر دہشتگردی کی سازش ناکام بنادی ہے ،پنجاب رینجرز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا ، مارے جانے والے دہشتگرد ایک مذہبی اجتماع کے دوران دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کو اطلاع ملی کہ دہشتگرد ڈیرہ غازی خان میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران دہشتگردی کی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو وہاں موجود دہشتگردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دو دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ رینجرز اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ دریں اثنا ء سی ٹی ڈی نے ملتان میں شجاع آباد کے علاقے کالی پل کے پاس کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت عبدالحمید، لال گل اور دین محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے تھانہ نواں کوٹ پولیس نے بکر منڈی کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔