منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میرا حساب میری پیدائش سے قبل سے لیا گیا ہے،نواز شریف ،ہیش ٹیگ ٹرینڈمیں وزیراعظم کوکس نام سے لکھاجاتارہا؟رہی سہی کسرمریم نوازکے ٹوئیٹ نے نکال دی

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ٹویٹر پر دو ٹرینڈ نمایاں رہے جن میں حکمران جماعت اور وزیراعظم کے حمایتیوں کی جانب سے ‘نواز شریف از مائے پرائڈ جبکہ مخالفین کی جانب سے ‘کرائم منسٹر نواز شریف کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں رہا۔وزیراعظم کی پیشی کے وقت ان

کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کے دن تاریخ رقم ہوئی اور دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال قائم ہوئی وزیراعظم کی پیشی کے بعد ان کی ٹویٹ تھی کہ صرف شیر ہی نہیں شیر دل بھی۔ اپوزیشن جماعتوں میں سے تحریک انصاف کے حمایتی مختلف اکاو نٹس سے وزیر اعظم کی پیشی کو عمران خان کی جد و جہد کی کامیابی قرار دیا گیا۔وزیراعظم نے پیشی کے بعد تقریر بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرا حساب میری پیدائش سے قبل سے لیا گیا ہے۔جمعرات کو تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے تین گھنٹے تک وزیراعظم نواز شریف سے سوالات کیے۔تقریر کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے لکھا وزیراعظم نے پیشی سے کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ انہوں نے تو اپنی زیادتیوں کا جواب بھی نہیں دیا۔تحریک انصاف کے ہی اسد عمر نے لکھا نواز شریف کی میڈیا ٹاک سے پتہ چلتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کا جواب انتہائی سادہ تھا: منی ٹریل نشتہ۔تجزیہ کار مشرف زیدی کے اکاوٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ نواز شریف نے پیشی کے بعد خطاب میں حمایتیوں سے بات کی ناقدین سے نہیں۔ٹویٹر کے مختلف صارفین نے وزیراعظم کی پیشی پر دلچسپی اور عدم دلچسپی کو موضوع بنایا۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا میں کی جانے والی طویل کوریج پر بیزاری کا اظہار بھی کیا گیا۔وزیر اعظم کی پیشی کے بعد مختلف لیگی رہنماو ں کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ مخالفین میں سے اکثریت کی رائے تھی کے حکمران جماعت کے رہنماو ں کے چہرے اترے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…