پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب یا قطر، ایک فیصلہ کرلو،سعودی عرب کے الٹی میٹم پر پاکستان نے کیا جواب دیا؟اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک )وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گزشتہ دنوں قطراورسعودی عرب کے درمیان تنازع کے پیش نظرسعودی عرب کاایک دورہ کیاتھا۔اس دورے پروزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کی اوران پرواضح کردیاکہ پاکستان عرب ممالک کے درمیان اس تنازع میں میں کسی کی حمایت اور جانبداری کا مظاہرہ نہیں کریگابلکہ غیرجانب داررہے گا۔

ایک انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مطالبہ کیا کہ قطر کے معاملے پر واضح پوزیشن اختیار کرےاورہماراساتھ دے ،سفارتی ذرائع کااس حوالے سے کہناہے کہ سعودی عرب کی یہ خواہش ہے کہ پاکستان سعودی عرب کاساتھ دے تاکہ قطرکوتنہاکرنے کی کوششوں میں کامیابی کی راہ ہموارہوجبکہ پاکستان نے اس تنازع کے بعد بہت ہی محتاط حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے ،سعودی فرمانرواشاہ سلمان اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہونے والی گفتگوکے بارے میں ایک اعلی حکومتی عہدیدارنے بتایاکہ پاکستانی قیادت نے سعودی عرب پرواضح کردیاکہ پاکستان اسلامی ممالک میں اتحاد چاہتاہے اورکوئی ایساقدم نہیں اٹھائے گاکہ جس سے مسلم ممالک کے درمیان زیادہ تفرقہ پڑے ۔ملاقات میں سعودی عرب کوپیشکش کی گئی کہ وہ قطرکے ساتھ تنازع کے خاتمہ کےلئے اپناکردارکرسکتاہے اوراسی حوالے سے ہی وزیراعظم ترکی ،قطراورکویت کابھی دورہ کریں گے ۔اسی حوالے سے ایک اورپاکستانی اعلی افسرنے بتایاکہ پاکستان قطراورعرب ممالک کے تنازع میں بلاواسطہ کے بجائے بلواسطہ ثالث کاکرداراداکرنے کے بجائے کویت کومیدان میں لانے کی کوشش کرے گااوراس ضمن میں ثالثی کاکرداراداکرنے کےلئے کویت کورضامندکیاجائے گا۔اس اعلی افسرنے مزیدبتایاکہ پاکستان پراس تنازع کے حوالے سے جانبداررہنے کاتاثربے بنیادہے اوراس میں کوئی صداقت نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…