جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف مستعفی ہوئے بغیر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو ملک بھر کے وکلاء بھرپور احتجاج کرینگے ‘ ہائیکورٹ بار کی دھمکی

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوئے بغیر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تو ملک بھر کے وکلاء بھرپور احتجاج کریں گے ، بار ایسوسی ایشنز میں احتجاجی اجلاس ہوں گے اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر راشد جاوید لودھی، سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ نے

پانامہ لیکس کیس او جے آئی ٹی کو درپیش مشکلات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا شروع سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی انہیں کسی بھی انصاف فراہم کرنے والے فورم میں پیش ہونا پڑا تو انہوں نے سب سے پہلے تو اس ادارہ کو بدنام کرنے کی مہم چلائی اور پھر حملہ آور ہوئے جیسا کہ مسلم لیگ (نواز) نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور حال ہی میں جب ملک بھر کے منتخب نمائندہ گان وکلاء نے بیک زبان یہ مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران وزیرِ اعظم مستعفی ہو جائیں تاکہ تفتیشی مراحل شفاف، غیر جانبدارانہ اور دباؤ کے بغیر مکمل ہو سکیں۔ ہمارے اس مطالبہ کے خلاف (ن) لیگ کے حکومتی وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پر حملہ کیاجو کہ پاکستان بلکہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی 150 سالہ تاریخ میں کبھی نہ ہوا حتٰی کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کے دور میں بھی کسی کو بار پر حملہ کرنے کی جرآت نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 15 مئی2017 ء کووزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوئے بغیر جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تو ملک بھر کے وکلاء بھرپور احتجاج کریں گے۔ بار ایسوسی ایشنز میں احتجاجی اجلاس ہوں گے اور وزیرِاعظم کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…