اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4اعشاریہ ایک ریکارڈ ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہروں سوات، مینگورہ اور شانگلہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقـصان کی اطلاع تاحال
موصول نہیں ہوئی تاہم شدید جھٹکوں کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز مینگورہ کے قریب پہاڑی سلسلہ تھا۔