بیجنگ(آن لائن)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ پاکستان میں اغوا ہونے والے دونوں چینی باشندے مشنری تھے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ان اطلاعات پر کہ دونوں چینی باشندے مشتبہ طور پر پاکستان میں غیر قانونی مشنری کام کر رہے تھے۔چین پاکستان کے ساتھ قانون کے تحت اس کی تحقیقات کرے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمندر پار چینی باشندوں کے تحفظ کو اہمیت دیتا ہے
اور چینی باشندوں کو مقامی قوانین اور روایات کا احترام کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق چینی جوڑا کوئٹہ میں متنازع کورین فرقے کی تبلیغ پر مامور تھا ۔