ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے بھی قطر کو انتہائی زور دار جھٹکا دیدیا،گوادر نواب شاہ پائپ لائن منصوبہ منسوخ

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے بھی قطر کو انتہائی زوردار جھٹکا دیدیا، گوادر نواب شاہ پائپ لائن منصوبہ منسوخ کردیا ،یہ فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز حکومت نے تہران پر امریکی پابندیوں کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کے متبادل 2ارب ڈالر کے گوادر نوابشاہ ایل این جی پائپ لائن پراجیکٹ کو قیمت میں اضافے کی وجہ سے منسوخ کر دیا ۔

اس سے قبل قطر اور ایران پاکستان کو گیس فراہم کرنے کیلئے کوشاں تھے تاہم امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو منسوخ کر کے ایل این جی ڈیل سائن کرنے کے حوالے سے دبا تھا ۔ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قیمت کے تعین کے بعد اس منصوبے کی منظوری دی تھی تاہم اس کے باوجود اسے اضافی قیمت کی بنیاد پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔امریکی دبا ئوکے بعد بلآخر پاکستان نے قطر کیساتھ ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ کیا جس کی شراکت دار زیادہ تر کمپنیاں امریکی ، جاپانی اور یورپی تھیںتاہم اب حالیہ پیش رفت میں قطر نے پاکستان میں ایل این جی گیس پائپ لائن بچھانا شروع کر دی ہے ۔ اس منصوبے کی تجویز جنوری میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد بن حلیفہ الثانی کے دورے کے دوران دی گئی تھی ۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے حالیہ اقدام تہران کیلئے دھچکا نہیں ہو گا بلکہ اس سے چین کو نقصان پہنچے گا کیونکہ پاکستان اور چین نے 2015کے دوران گوادر نوابشاہ ایل این جی پائپ لائن اور بولی کے عمل کے ذریعے ایل این جی ٹرمینل جاری کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔یہ فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیاجس دوران وزارت پٹرولیم کوگوادر نوابشاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن منصوبے کو منسوخ کرنے اور فوری طور پر کراچی کے پورٹ قاسم پر نئے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…