اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف نااہل ہوگئے تو پاکستان میں کیا تباہی مچے گی؟ برطانوی میڈیا نے آنیوالے دنوں سے پہلے ہی خبردار کردیا‎

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، اسلام آباد(آن لائن)برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خبر دار کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی نااہلی سے پاکستان میں افراتفری پھیل سکتی ہے ،یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک میں معاشی وسکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی

نا اہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں اوریہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی سال بعد پاکستان معاشی طور پر ابھر رہا ہے اور ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز حکومت اور نئی امریکی انتظامیہ کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ایچ آرنے نواز شریف کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…