اسلام آباد (آن لائن)خلیجی ممالک میں کشیدگی کے پیش نظر وزیر اعظم محمدنواز شریف سعودی عرب کے بعد قطر اور کویت کے دورے کیلئے تیار ہوگئے جبکہ جے آئی ٹی میں 15جون کو وزیر اعظم کی عدم حاضری کی درخواست بھی تیار کرلی گئی ہے میڈیا رپوٹس کے مطابق قطر اور سعودی عرب میں تنازعہ حل کرنے کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کمر کس لی ہے وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے بعد اب کویت اور قطر کا بھی دورہ کرینگے
تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جاسکے اس حوالے سے جے آئی ٹی میں نواز شریف کی 15جون کو عدم حاضری کی درخواست بھی تیار کرلی گئی ہے جوکہ جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے دوسری جانب سعودی عرب نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی قطر اور سعودی تنازعہ کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کو قبول کرلیاہے واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی تھی کہ نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونگے۔
وزیر اعظم کا دورہ قطر اور کویت، جے آئی ٹی میں 15جون کو عدم حاضری کی درخواست تیار
13
جون 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں