اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان شریف فیملی نے مریم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلانا مخلفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔مریم کے بیرون ملک جانے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔منگل کو شریف فیملی کے ترجمان نے مریم نوا ز شریف کے بیرون ملک جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف گمراہ ک خبریں پھیلانا مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔مخالفین ہر محاز پر ناکام ہونے کے بعد سنسنی خیز ی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انھون نے کہا کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی خبرین گمراہ کن ہیں۔