اسلام آباد(آن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور پانچ دہشگردوں کو گرفتار کر کے تخریبی سامان اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ آپریشن کیا۔ خفیہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے انٹی ٹینک مائینز، پرائما کارڈ، کار کے نیچے لگانے والی
بم ڈیوائسز اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد اسلام آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔