اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پانامہ کیس کے سلسلے میں قائم جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کو 15جون بروز جمعرات 11بجے طلب کیاہے۔جس پر پوری قوم کی نظریں جے آئی پر لگی ہیں ۔اسی سلسلے میں نجی چینل کے ایک رپورٹرنے واجد ضیا سے سوال کیا کہ کیا مریم نواز اور اسحاق ڈار کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے بلا یا جائے گا جس پر انہوں نے کہا نو کمنٹس ۔اس سوال کے بعد رپورٹر نے پوچھا کہ
خبریں گرم ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھی حسن اور حسین نواز کی طرح دو سے اڑھائی گھنٹے تک انتظار کرایا جائے گا ،یہ بات درست ہے ؟اس سوال پر بھی واجد ضیا نے کچھ دیر خاموشی اختیار کی اور پھر نوکمنٹس کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز یہ شکوہ کر چکے ہیں کہ انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اس کے علاوہ نیشنل بینک کے صدر کی جانب سے اسی قسم کے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا