جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک نوجوان جاں بحق ،2شدید زخمی

datetime 12  جون‬‮  2017 |

مظفرآباد(آن لائن) بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے قریب آزاد جموں و کشمیر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدیدزخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)چوہدری ذوالقرنین سرفراز کے مطابق ہلاکتضلع کوٹلی کے تتہ پانی سیکٹر میں ہوئی ، جہاں بھارتی شیلنگ کا آغاز پیر کی علی الصبح پونے 5 بجے کے قریب ہوا۔ایس ایس پی کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی

اور معمول کے مطابق شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔انھوں نے بتایا کہ بھابھرا گاؤں میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ بھابھرا اور دھانہ گاؤں میں بالترتیب ایک 17 سالہ نوجوان شاہ زیب اور 18 سالہ وقار شدید زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اگرچہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، لیکن کچھ معلوم نہیں کہ کب بھارتی فورسز دوبارہ سے فائرنگ کا آغاز کردیں۔تتہ پانی سیکٹر سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ شدید تھی لیکن پاکستانی فوجیوں نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔حکام کے مطابق رواں برس جنوری سے اب تک بھارت لائن آف کنٹرول پر 400 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے، جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد 382 تھی۔حالیہ ہلاکت کے بعد جنوری سے اب تک بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے جبکہ ان واقعات میں 65 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں گذشتہ برس ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔ان واقعات کے بعد ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو کئی مرتبہ دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

اور بھارتی سفارتکار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ ان واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس کی تفصیلات پاکستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…