لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کیخلاف پارٹی کاروائی کر چکی اب ان کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں’شیخ رشید جانے اور نور اعوان دونوں کا آپ کا تعلق ہے وہ جانے اور انکا کام جانے ۔ ہفتہ کو لاہور میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ(ن) لیگ کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری
کر یگی اور ملک میں عام انتخابات2018میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے معاملے سے (ن) لیگ نے پہلے دن ہی مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا اور انکے خلاف بھر پور کاروائی بھی کی ہے جسکے بعد اب (ن) لیگ کا نہال ہاشمی سے کوئی تعلق نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ’شیخ رشید جانے اور نور اعوان دونوں کا آپ کا تعلق ہے وہ جانے اور انکا کام جانے ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ۔