منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

چینی بحری جنگی جہاز پاکستان پہنچ گئے،تیاریاں شروع

datetime 10  جون‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی )چینی بحریہ کا تین بحری جہازوں چانگ چن، جنگ ژہو اور چاؤ ہو پر مشتمل ٹاسک گروپ خیر سگالی و تربیتی دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچا۔ رئیر ایڈمرل شین ہاؤ ، ڈپٹی کمانڈر ایسٹ سی فلیٹ، اس بحری بیڑے کی قیادت کررہے ہیں۔ بندر گاہ آمد پر ایک پر وقاراستقبالیہ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے سینئر حکام اور چینی سفارتخانے کے عملے نے جہازوں کا پر تپاک خیر مقدم کیا ۔

بعد ازاں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے چینی جہاز کا دورہ بھی کیا اور مشن کمانڈر رئیر ایڈمرل شین ہاؤ سے ملاقات بھی کی۔ چینی جہاز کے آمد کے موقع پرچینی بحریہ کے ایک چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ دورے کہ دوران نیول چیف نے جہاز کے عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کی آپریشنل صلاحیتوں بھی کو سراہا۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی بہت اہمیت کی حامل ہے دونوں ممالک کے مسلسل باہمی تعاون کی وجہ سے دونوں کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا چینی بحریہ کے دورے سے دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا اور اکٹھے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔کراچی میں اپنے قیام کے دوران جہازوں کے افسران اور جوان اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور پیشہ ورانہ معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ مزید برآں، سینئر پاکستان نیوی اور سویلین حکام سے ملاقاتیں ، آپریشنل و تربیتی سرگرمیاں اورمتعدد پیشہ ورانہ اور سماجی امور پر بات چیت بھی اس دورے کا حصہ ہیں۔ دورے کے اختتام پر پاکستان نیو ی اور چینی بحری جہازوں کے درمیان کھلے سمندر میں بحری مشق بھی کی جائے گی جس کا مقصد دونوں بحری افوج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…