جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو،پاک افغان مشترکہ اعلامیہ جاری،اہم اعلان کردیاگیا

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آستانہ/اسلام آبا د(آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقا ت میں چار فریقی گروپ کے ذریعے امن و مفاہمت کی کوششوں ، دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق اورمفاہمت و مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے حل کی ضرورت پر زوردیا گیا‘

جبکہ اس دوران وزیراعظم نوازشریف نے کابل میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پرعزم ہیں ‘دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان میں قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری کی گئے اعلامیہ کے مطابق آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم نواز شریف اور افغانستان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چار فریقی گروپ کے ذریعے امن و مفاہمت کی کوششوں پر اتفاق کیا۔ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نے مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے حل کی ضرورت پر ز ور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ افغان صدر کو افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں و زیر اعظم نواز شریف نے کابل میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہیںً 37 سال سے لاکھوں افغان بھائیوں کی مہمان نوازی ہمارے عزم کی عکاس ہے۔ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔ ہماری بہادر افواج نے اس ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بہت جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور افغانستان میں قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ دونوں رہنماؤں کا چار فریقی گروپ کے ذریعے امن اور مفاہمتی کوششوں پر اتفاق ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…