اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آصف زرداری دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا ، طبیعت ناساز،بیرون ملک قیام طویل ہونے کا امکان

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کا بیرون ملک قیام طویل ہونے کا امکان ہے ۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق کو چیئرمین آصف زرداری دل اور شوگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ،یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک ان کا قیام طویل ہونے کا امکان ہے۔اگر طبیعت بہتر ہوگئی تو وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے ۔ آصف زرداری کی غیر موجودگی میں تمام معاملات پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیکھ رہے ہیںاور گونواز گو تحریک کے سلسلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کو گھر بھجوانے کے دعوے پر دل جلوں نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کی طرف سے سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کرنے کی کہانی سنادی، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر نے کاسلسلہ شروع ہوگیا ، سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات درج کئے جارہے ہیں کہ سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گی اسی طرح ایک دل جلے تو لکھ ،،ہائے او ظالم اے کہہ اکھ دیتا،، یاد رہے کہ جمعہ کو آصف علی زرداری نے دعوٰی کیا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو انہوں نے گھر بھجوایا تھا اور اسی طرح وہ وزیر اعظم نواز شریف کو گھر بھجوائیں گے دل جلوں نے آصف علی زرداری کی اس خوش فہمی پر سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کے پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان پیغامات میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تو سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کیا پیپلز پارٹی کسی فوجی صدر کو اتنے پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کے حوالے سے اپنے اس اقدام سے کبھی پیچھا نہیں چھڑا سکے گی اور سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گیدل جلوں نے ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے پرویز مشرف کی رخصتی کی تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے لیے پیغام درج کیا ہے کہ آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے پڑھتا جا شرماتا جا سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے ایک دل جلے نے تو یہ بھی پیغام لکھا ہے کہ شاید آصف علی زرداری نے نواز شریف کو اپنی مدت پوری کرنے پر اسی طرح پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کا خاموش پیغام دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…