منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن ہے، مکمل رکنیت ملنے پر ایس سی او رکن ممالک کے مشکور ہیں، نواز شریف

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آستانہ(آن لائن)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے چارٹر اور شنگھائی سپرٹ پر عملدآمد کیلئے مکمل تیار ہے ملکر آگے بڑھنے کیلئے رکن ملکوں میں اچھی ہمسائیگی کا آئندہ 5سالہ معائدہ ہونا چاہئے پاکستان ایس سی او کے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے نقطہ نظر کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قازقستان کے دارلحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پروزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایس سی او کی سربراہ مملکت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا تاریخ ساز دن ہے کیونکہ آج سے ہی پاکستان مکمل رکن کی حیثیت سے تنظیم کا حصہ بن چکا ہے اور اس رکنیت کے حوالے سے ایس سی او کے رکن ملکوں کی حمایت پر مشکور ہے نواز شریف نے سربراہی اجلاس کی میزبانی پر قازقستان کے صدر اور انکی عوام کو بھی مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ ہم نے تنظیم کے سربراہ اجلاس اور اسکے فورمز میں شرکت کی ہے اور ایس سی او کے رکن ملکوں کیساتھ ہمارے گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے چارٹر اور شنگھائی سپرٹ پر عملدرآمد کیلئے مکمل طور پر عزم ہے اور ایس سی او رکن ملکوں میں اچھی ہمسائیگی کا آئندہ 5سال کیلئے معائدہ ہونا چاہئے کیونکہ ہمیں ملکر آگے بڑھنا ہے اور پاکستان اپنا اس میں حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہے وزیر اعظم نے کہا کہ ایس سی او مستقبل میں مختلف خطوں کے درمیان کلیدی رابطے کا زریعے بنے گا جس سے خطے میں ترقی کے بہترین مواقع اجاگر ہونگے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں معاشیات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہمیں دہشتگردی اور غربت کے خاتمے کیلئے انسدادمنشیات کرنا ہے اس حوالے سے ایس سی او کے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف خود بڑی قربانیاں دی ہیں نوازشریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے ملکوں کو قریب لائے گی اور پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ میں اپنا موثر قرادر ادا کرنے کیلئے تیارہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…