ہیگ (آن لائن)کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف نے پاکستان اور بھارت سے کیس کے بارے میں تحریری مو قف اور ٹائم فریم سے متعلق آرا طلب کر لی، اٹارنی جنرل نے عالمی عدالت کے صدر کو بنچ میں پاکستانی ایڈہاک جج کے تقرر کی خواہش سے آگاہ کر دیا۔ پاکستانی اور بھارتی وفود نے عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقاتیں کیں۔ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق، ملاقات عدالتی کارروائی تھی نہ ہی اس میں کلبھوشن یادیو کیس کے میرٹ پر گفتگو ہوئی۔
عالمی عدالت انصاف کے صدر نے فریقین سے تحریری مو قف اور ٹائم فریم سے متعلق آرا طلب کر لی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عالمی عدالت کے صدر کو بتایا کہ پاکستان بنچ میں اپنا ایڈہاک جج شامل کرانا چاہتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان پرامید ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں کوئی کامیابی نہیں ہو گی، مکمل سماعت کے دوران عدالتی دائرہ اختیار اور کیس کے میرٹ پر پاکستانی مو قف بھی زیرغور آئے گا۔