جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان سے اغوا ہونے والے شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع پر چین کا اظہا ر تشویش

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسے بلوچستان سے اغوا ہونے والے اپنے باشندوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔چینی خبر رساں ادارے ژنہوا چینی وزراتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے اطلاعات کا نوٹس لیا ہے اور ہمیں اس پر شدید تشویش بھی ہے۔ ہم گذشتہ کئی دنوں سے مغویوں کو بازیاب کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔چینی حکام ان خبروں کی تصدیق کر رہے ہیں اوو وہ متعلقہ پاکستان حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین شہریوں کے اغوا اور کسی بھی قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔یاد رہے کہ نام نہاد اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ مئی کے اواخر میں پاکستان کے جنوب مغربی علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔دولتِ اسلامیہ سے وابستہ نیوز ایجنسی اعماق نے عربی زبان میں ٹیلیگرام میسیجنگ ایپ پر ایک بیان کے ذریعے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے چینی باشندوں کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔کہا جارہا ہے کہ دونوں چینی شہری کوئٹہ کے ایک سینٹر میں اردو زبان سیکھ رہے تھے اور وہیں سے انھیں اغوا کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…