اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سو شل میڈیا پر کشمیر ی نوجوانوں کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلارہا ہے , بھارتی آرمی چیف

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ ملکی افواج بھا رت کی خود مختاری کو لا حق کسی بھی خطر ے سے نمٹنے کے لیے مکمل طو رپر تیا ر ہے جبکہ انہو ں نے ایک بار پھر الزام عا ئد کیا کہ کشمیر با رے پاکستان کا بد نیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کا میا ب نہیں ہو نے دیں گے انہو ں نے خبر رسا ں ادارے اے این آ ئی سے گفتگو کے دورا ن پاکستان اور چین کا نام لےئے بغیر کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی جنگ اور داخلی خطرا ت سے نمٹنے کیلئے مکمل تیا رہے

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اندرونی و بیرونی دھمکیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمارے پا س موثر میکنزم موجود ہے کشمیر میں ابھرتی ہوئی حالیہ کشید گی کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سو شل میڈیا پر کشمیر ی نوجوانوں کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلارہا ہے تا ہم و ہ اس میں کامیاب نہیں ہو گا انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کشمیر میں صورتحال جلد بہتر ہو جائیگی فوج کی تیاریوں کے ایک سوال پر جنر ل بیپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار کے ساتھ ہم اپنے مسائل اٹھا رہے ہں جن کا ہمیں مثبت جواب ملا ہے بھارتی سرکار ہماری تما م ترضروریات سے آگا ہ ہے اور وہ ہر معاملے میں ہماری ہر ممکن مد د کر رہی ہے واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنر ل راوت نے گزشتہ ہفتے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جموں اور کشمیر کا دور ہ کیا تھا دورے کے دوران انہوں نے گورنر این این وہرا سے ملاقات کر کے سیکورٹی صورتحا پر تبادلہ خیال کیا تھا ان کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاک بھارت سرحد پر متعدد بار سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…