نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اضافی چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ فیلڈ کمانڈروں کو مکمل اختیارات دے گیئے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دراندازی کے واقعات پر روک لگانے کے لئے بھی وزارت نے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے تحت فیلڈ کمانڈروں کو اب مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں کہ وہ ہائی کمانڈ کو معلومات فراہم کئے بغیر ہی جوابی کارروائی کر سکتے ہیں ۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کو مار گرانے کے لئے جنگجو مخالف آپریشنز میں تیزی لانے کے بھی امکانات صادر کئے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر چار ہزار اضافی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ مزید اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے ۔