بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سینیٹرنہال ہاشمی اور(ن)لیگ کی راہیں جدا ہونے لگیں

datetime 6  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹرنہال ہاشمی نے چیرمین سینیٹ سے استعفیٰ منظورنہ کرنے کی درخواست پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما شدید برہم ہو گئے اور کہا کہ پارٹی نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینے کو ٹھیک نہیں سمجھتی،انہوں نے پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی خلاف ورزی کرکے خود اپنی سیاست ختم کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی متنازعہ تقریرپرہنگامہ کھڑا ہونے کے بعد نہال ہاشمی نے مسلم لیگ(ن)کی قیادت کی ہدایت پرسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے دفتر میں جمع کرادیا

لیکن اب وہ چاہتے ہیں کہ یہ استعفیٰ منظورنہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے دو روز قبل اپنے وکیل کے ذریعے رضاربانی کو ایک خط بھی بھیجوایا تھا اوراب نہال ہاشمی نے بذات خود ان سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ وہ استعفیٰ قبول نہ کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے وفد نے بھی چیرمین سینیٹ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ منظور کیا جائے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نہال ہاشمی کو پارٹی قیادت نے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی اور مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی اپنی قیادت کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہئے، پوری پارٹی نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینے کو ٹھیک نہیں سمجھتی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے نہال ہاشمی نے پارٹی نظم و ضبط اورپالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، ایسا کرکے انہوں نے خود اپنی سیاست ختم کرلی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ نہال ہاشمی ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت کے آلہ کار بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ 31مئی کو قبل نہال ہاشمی کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی پردھمکی آمیز باتیں کی تھی۔بعد ازاں وزیر اعظم نے نہال ہاشمی کو طلب کرکے ان سے استعفی دینے کی ہدایت کی تھی

جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے اپنا استعفی بھی جمع کرادیا تھا۔لیگی سینیٹر دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لیے زمین تنگ کردی جائے گی،نہال ہاشمی نے جوش خطابت میں کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔سینیٹر نہال ہاشمی کی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز تقریر کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی، جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ نہال ہاشمی سے سینیٹ کی رکنیت سے بھی استعفی طلب کرلیا گیا ہے۔بعدازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پاناما کیس عملدرآمد بینچ کے پاس بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔چیف جسٹس کی ہدایات کے مطابق خصوصی بینچ نے یکم جون کو اس کیس کی پہلی سماعت کی اور نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو لیگی سینیٹر کی تقریر سے متعلق مواد اکٹھا کرنے کی ہدایت کی تھی۔مذکورہ کیس کی گذشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو 16 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…