بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

استعفیٰ دباؤ میں آ کر دیا تھا، میرا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے،نہال ہاشمی

datetime 6  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استعفیٰ دباؤ میں آ کر دیا تھا، میرا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے،نہال ہاشمی،نجی ٹی وی کے مطابق متنازعہ تقریر کرنے والے نہال ہاشمی نے آج اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نہال ہاشمی نے کہا استعفیٰ دباؤ میں آ کر دیا تھا، میرا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ اور ایوان بالا کے اراکین کے مابین مشاورت جاری ہے۔قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ن لیگی سینیٹرز کے وفد نے چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے استدعا کی کہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ قبول کیا جائے۔ جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ استعفے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ(ن)کے مستعفی سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف بہادر آباد تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر  ایس ایچ او بہادرآباد خوشنود جاوید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر112/2017 درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں 189،228،505 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔یف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے عدلیہ کے خلاف دھمکی اور تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جبکہ عدلیہ کے فرائض منصبی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی اور عدلیہ کی توہین کی گئی۔ نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں عدلیہ اور سرکاری تحقیقاتی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام میں عدلیہ خلاف نفرت انگیز جذبات پیدا کیے۔  ایس پی گلشن اقبال غلام مرتضی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی کو تقریر کی تھی جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے حوالے سے یہ دھمکیاں دی گئی تھیں کہ جو کوئی نواز شریف کے بیٹوں سے حساب لے رہا ہے اس کے، اس کی اولاد اور خاندان پر زمین تنگ کردی جائے گی۔ اس تقریر کے بعد ن لیگ نے ان سے بطور سینیٹر استعفی لے لیا تھا

اور ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔سپریم کورٹ کی جانب سے اس تقریر پر ازخود نوٹس کے بعد نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیاتھااور اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو اس تقریر کے حوالے سے مزید کارروائی اور رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد اٹارنی جنرل کی جانب سے سندھ حکومت کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں نہال ہاشمی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کہا گیا تھا۔ادھر خط ملنے پر سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل ضمیر گھمرو نے صوبائی حکومت نہال ہاشمی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلیے خط لکھا تھا۔ سندھ حکومت نے اس خط کی روشنی میں ایس ایچ او بہادرآباد خوشنود جاوید کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 112/2017 درج کرلیا۔ مقدمے میں 189, 228, 505 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے کے مطابق نہال ہاشمی نے یہ خطاب بنگلہ نمبر G-89 کے ڈی اے اسکیم ون کراچی (مسلم لیگ ہاوس) میں کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…