اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

نوازشریف نے جارحانہ حکمت عملی پرعمل کا آغاز کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 5  جون‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعظم نوازشریف نے عوام میں آکر سیاست کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمروں میں بیٹھ کر بہت اجلاس کر لیے اب عوام کے سامنے آگئے ہیں ،سازشیں ہوتی رہتی ہیں مگر ہمارا سفر نہیں رکے گا ،شہباز شریف اکثر نیک نیتی میں بڑی باتیں کر جاتے ہیں انہیں کہتا ہوں سوچ سمجھ کر بولا کریں، ہر طرف میڑو میڑو ہو رہی ہے ۔ این اے 119میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والوں اور دھرنے والوں کو ووٹ دینے والے آج پچھتا رہے ہیں ۔

مخالفین کا ایجنڈا کیا ہے معلوم نہیں ۔ہم نے پنجاب اور لاہور کی شکل تبدیل کر دی ۔ہم نے بجلی اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر دیے ۔وزیر اعظم نے  کہا کہ پہلے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اب ملک کو معاشی طاقت بنانے جا رہے ہیں ، لاہور سے کراچی موٹر وے مکمل ہونے جا رہی ہے ۔ ہر طرف میڑو میڑو ہو رہی ہے ۔ دھرنے ،  الزام لگانا ایک جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے.ریلوے پر 800ارب روپے خرچ کرنے جارہے ہیں ، ٹرین اب 160 کی سپیڈ سے دوڑے گی جبکہ کراچی اور گوادر پورٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…