راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں اور بنکرز تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ گولہ بار ی سے بھارتی فوج کے بنکرز نیست و نابود ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری کا جواب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔اس ے علاوہ بھارتی فوج کے کئی بنکرز بھی تباہ ہوگئے۔