لندن(نیوزڈیسک)الطاف حسین کا نوازشریف سے رابطہ،کس مقصد کیلئے فون کیا اور کیا جواب ملا؟ حیرت انگیزانکشاف،تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کے قائد کی وزیر اعظم سے فون پر بات کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے ،ترجمان ایم کیوایم لندن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کے عملے نے ان کے قائد کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایاہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ لندن سے جاری بیان کے
مطابق ایم کیوایم کے قائد نے جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے گفتگو کیلئے انہیں فون کیا وہ سپریم کورٹ کے ریمارکس سے متعلق بات کرنا چاہتے تھے جس پر آپریٹر نے ان کا فون دومرتبہ ہولڈکرایا اور کوئی جواب نہ دیا جبکہ تیسری باری پر متحدہ کے قائد سے مقصد پوچھاگیا جس پرانہوںنے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے سسلی مافیا کے متعلق ریمارکس پر بات کرنا ہے مگر ان کی بات نہیں کروائی گئی۔