اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط لکھ کر بجٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا،خط میں کہا گیا ہے کہ امراء کو 415.8ارب ٹیکس کی چھوٹ کیوں دی گئی۔عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر 5فیصد اضافی ٹیکس کیوں لگایا گیا،وزیراعظم سے متعلق معلومات 21روز میں فراہم کریں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف
نے وزیراعظم نوازشریف کے نام خط لکھا ہے۔جس میں بجٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں کہاگیا ہے کہ امراء کو 415.8روپے ٹیکس کی چھوٹ کیوں دی گئی۔عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر 5فیصد اضافی ٹیکس کیوں لگایا گیا۔صدر کی تنخوا میں اضافہ اقرباپروری کی مثال ہے وزیراعظم بجٹ سے متعلق معلومات 21روز میں فراہم کریں۔