اسلام آباد (نیوزڈیسک)”بول ٹی وی“ کے ساتھ عمران خان نے کیا معاہدہ کیا ہے؟ میڈیاپر چلنے والے پرومو کے برعکس حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی جانب سے بول ٹی وی کو جوائن کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی اور پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عمران خان مذکورہ چینل پرسیاسی
پروگرام کریںگے ،اس سلسلے میںپاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ”ٹوئٹر“ پر وضاحت جاری کی ہے کہ عمران خان کی جانب سے بول نیٹ ورک جوائن کرنے اور پروگرام شروع کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں انہوں نے معمول کے مطابق ایک پروگرام کیلئے انٹرویو ریکارڈ کروایا ہے ،عمران خان بطور اینکر کسی ٹی وی چینل کو جوائن نہیں کررہے۔