جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سرحد پر چھیڑ چھاڑ بھارت کو بہت مہنگی پڑ گئی،پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو بنکر ہی اُڑاڈالا،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تتہ پانی (آئی این پی)جنگی جنون میں مبتلا بھارت فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بنکر تباہ کردیئے‘جس کے نتیجہ میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے‘ علاقے میں شدید کشیدگی ۔ ہفتہ کو سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے

اور آزاد کشمیر کے تتہ پانی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی مسلح افواج نے بھی کارروائی کی جس دوران بھارتی فوج کے متعدد بنکرز تباہ کر دئیے جبکہ 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر مجاہدین کے حملے میں 2اہلکار جہنم واصل اور4زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قاضی گند کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2اہلکار ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے ۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے تھے جنھیں سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے حملے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کیلئے پولیس ،پیراملٹری اور بھارتی فوج کی جانب سے جوائنٹ کومبنگ اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔بھارتی فوج پر حملے کے بعد سرینگر جموں نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا۔ حملہ سرینگر سے جنوب کی جانب 60 کلومیٹر دور ‘لور منڈا’ کسٹم چیک پوائنٹ کے قریب ہوا۔فوج پر یہ مسلح حملہ سرینگر میں انڈین فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کے دو روز بعد ہوا ہے۔ اس کانفرنس کی صدارت فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کی تھی۔

کانفرنس کے دوران ایل او سی اور کشمیر کے اندرونی علاقوں میں مسلح شدت پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کی گئی۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر اور گذشتہ برس شہید کیے گئے مجاہد برہان وانی کے ساتھی سبزار بٹ کو اپنے ساتھی فیضان کے ہمراہ ایک جھڑپ کے دورانشہید کیا گیا تو وادی میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔

ایک ہفتے بعد کرفیو اور ہڑتالوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور فون کی سہولیات پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم مظاہروں کے خدشے سے ہائرسینکڈری سکول اور کالج بند کیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت باربار یہ اصرار کرتی ہے کہ پاکستان سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو مشتعل کررہا ہے اور غیرقانونی چینیلز سے علیحدگی پسندوں کو بھاری رقومات بھیجی جارہی ہیں۔این آئی اے کے اہلکاروں نے ہفتے کو بھی سرینگر اور اطراف میں متعدد حریت رہنماوں اور تاجروں کے گھروں میں چھاپے مارے۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حریت رہنماؤں کی کردار کشی کرکے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…