نہال ہاشمی کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ،ایسا کام ہوگیا کہ آئندہ کوئی ان کی طرح بولنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)نہال ہاشمی کو نشان عبرت بنانے کا فیصلہ،ایسا کام ہوگیا کہ آئندہ کوئی ان کی طرح بولنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا،تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے نہال ہاشمی کیخلاف سندھ حکومت کوخط لکھ دیاہے جس میں کہاگیا ہے کہ نہال ہاشمی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کیاجائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نہال ہاشمی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کروانے کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
جس کے بعد اشتعال انگیز تقریر کرنے پرنہال ہاشمی کیخلاف 168 ،228 ، 505 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائیگا۔ عدلیہ کے خلاف انتہائی خطرناک تقریر کرنے پر نہال ہاشمی بڑی مشکل میں پڑ گئے ہیں جس کے باعث پہلے ن لیگی قیادت نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کی اور اب ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر پرازخود نوٹس لے رکھا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں