اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو2ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا دیا،نوٹس میں کہا گیاکہ مریم نواز نے نعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھجوایا کر اسکنڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ڈان لیکس سے متعلق تحقیقات رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیر فراہم کی جائے۔مریم نواز 15روز کے اند قانوئی نوٹس کا جواب دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو 2ارب ہرجانے کا نوٹس دے دیا۔نوٹس نعیم الحق کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔نوٹس میں ہتک عزت،
جھوٹے میڈیا ٹرائل پر 2ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے نعیم الحق کا نام نہاد قانونی نوٹس بھجوا کر سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ۔مریم نواز کے نوٹس میں دعوی کیا گیا وزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔نعیم الحق کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقات رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیر فراہم کی جائے۔ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران ہونے والے انٹرویوز کی مکمل تفصیلات اور تحقیقات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔مریم نواز15روز کے اند قانونی نوٹس کا جواب دیں۔