اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاناما کیس کی جے آئی ٹی سے وزیراعظم نواز شریف قدر خوفزدہ ہوگئے ہیں اورانہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے اپنی جگہ نئے وزیراعظم کانام فائنل کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کیلئے بنائی گئ جے آئی ٹی کے طرز تفتیش کے باعث وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دینے پر رضامند ہوگئے اور ساتھ ہی انہوں نے نئے وزیراعظم کیلئے احسن اقبال کی شیروانی بھی آرڈر کردی۔
ذرائع کے مطابق منی ٹریل کیس بہت پیچیدہ صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ اگر وزیراعظم اب بھی استعفیٰ نہیں دیتے تو اس کیس کے براہ راست اثرات سے انکے بچے بہت متاثر ہوتے ۔اس لیے انہوں نے احسن اقبال کانام نئے وزیراعظم کے لئے فائنل کردیاہے اوروزیراعظم نوازشریف ہی نے احسن اقبال کےلئے نئی شیروانی کاآرڈربھی دے دیاہے ۔واضح رہے کہ اس وقت احسن اقبال وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی واقتصادی ترقی ہیں ۔ وہ ن لیگ کے نئے وزیراعظم ہونگے ۔