بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حسین کے بعد حسن نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش، انتظارکاسامنا،6گھنٹے تک پوچھ گچھ،پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعدادپہنچ گئی

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بعد حسن نواز بھی پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے اور ان سے 6گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ، حسن نواز کو ایک گھنٹہ انتظار کرایا گیا ،انہوں نے مجموعی طور پر 7گھنٹے جوڈیشل اکیڈمی میں گزارے ، حسن نواز نے اپنی کمپنیوں نیلسن اور نیسکول ،لندن فلیٹس سمیت بیرون ملک کاروبار کی تفصیلات جے آئی ٹی کو پیش کیں

جبکہ سوالات کے جوابا ت دینے سمیت دستاویزی شواہد بھی جے آئی ٹی کو جمع کرائے ، تفتیش ختم ہونے پر جوڈیشل اکیڈمی سے باہر نکلنے کے بعد حسن نوازمیڈیا سے گفتگو کئے بغیر سخت سیکیورٹی میں وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے ، دوسری طرف حسین نواز چوتھی بارہفتہ کو پھر جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔جمعہ کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی زیر صدارت وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا،صبح10 بجے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو اکیڈمی کے مرکزی دروازے پر گاڑی سے اترے اور اندرداخل ہوگئے ۔ حسن نواز کی گاڑی میں پانامہ کیس سے متعلق دستاویزات بھی تھیں جو ان کے سٹاف نے گاڑی سے نکال کرجوڈیشل اکیڈمی پہنچائیں ۔11بجے جے آئی ٹی نے حسن نواز کو ایک گھنٹہ انتظار کرانے کے بعد اندر بلایا اور وہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے ۔ حسن نوازسے ان کی کمپنیوں ،لندن فلیٹس اور بیرون ملک جائیداد سے متعلق تمام ارکان نے تفصیلی پوچھ گچھ کی ۔دوپہر ڈیڑھ بجے جے آئی ٹی نے نماز کا وقفہ کیا توجے آئی ٹی ارکان اور حسن نوازنے جوڈیشل اکیڈمی میں موجود مسجد میں نماز ادا کی ،2بجے جے آئی ٹی نے دوبارہ کاروائی شروع کی تو حسن نواز پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے ٹیکس اور کمپنیوں کی تفصیلات سمیت دیگر دستاویزات جے آئی ٹی کو جمع کرائیں ۔شام پانچ بجے حسن نواز کو جے آئی ٹی نے جانے کی اجازت دی

جس کے بعد وہ جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے تاہم میڈیا سے بات چیت کئے بغیر سخت سیکیورٹی میں وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق حسن نوازکی دوبارہ طلبی سے متعلق جے آئی ٹی جلد فیصلہ کرے گی جبکہ حسین نوازآج(ہفتہ) کو چوتھی بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے اور جے آئی ٹی کے ارکان کے سوالوں کے جواب دیں گے ۔دوسری طرف حسن نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد سیکٹر ایچ ایٹ پہنچی اور انہوں نے حسن نواز کا استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی ، دانیال عزیزاور دیگر رہنماؤں نے معمول کے مطابق میڈیا سے بھی بات چیت کی ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…